Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیر ، ضلع بارہ مولا میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا

مقبوضہ کشمیر ، ضلع بارہ مولا میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا
August 3, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے معصوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنا بند نہ کی۔ ضلع بارہ مولا میں مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ حریت رہنماؤں نے آج  نماز جمعہ کے بعد احتجاج کی کال دے دی۔ گزشتہ روز ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران بھی دو نوجوان ظہور احمد اور بلال احمد کو شہید کیا جس کے بعد کپواڑہ اور تریہگام سمیت مختلف علاقوں میں مکمل طور پر ہڑتال کی گئی۔ حریت رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف آج وادی بھر میں احتجاج کااعلان کیا گیا۔ دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ضلع کپواڑہ اور ضلع بارہمولہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔ شہریوں کو احتجاج سے روکنے کیلئے جگہ جگہ جنت نظیر وادی کو فوجی چھاؤنی میں بھی تبدیل کر دیا گیا۔