Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں مزید 5 نوجوانوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں مزید 5 نوجوانوں کو شہید کر دیا
August 4, 2018
سرینگر (92 نیوز) جنت نظیر وادی مقبوضہ کشمیر میں  ریاستی دہشت گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران مزید پانچ نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ریاستی دہشت گردی کا حالیہ واقعہ آج صبح پیش آیا۔بھارتی فوج نے حسب روایت بے حسی ظاہر کرتے ہوئے علاقے میں آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ اس سے قبل بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ضلع کپواڑہ اور سو پور میں بھی دو دو نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ شہریوں کی جانب سے آذادی کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔ معصوم شہریوں کی شہادت کیخلاف  گزشتہ روز احتجاج بھی کیا گیا جبکہ بھارتی فوج نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی۔