Saturday, July 27, 2024

مقبوضہ کشمیر:نگروٹا میں بھارتی آرمی کیمپ پر حملہ، 3فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر:نگروٹا میں بھارتی آرمی کیمپ پر حملہ، 3فوجی ہلاک
November 29, 2016

سرینگر (92نیوز) مقبوضہ کشمیر  کے سامبا سیکٹر میں بھارتی فوج اور کشمیری حملہ آوروں میں جھڑپ کے نتیجے میں تین بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سامبا سیکٹر کے علاقے نگروٹا میں مسلح افراد نے فوجی کیمپ پر حملہ کر کے تین بھارتی فوجی ہلاک کر دیے ہیں جس کے بعد بھارتی سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

بھارتی حکام کے دعوے کے مطابق جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب حملہ آور سامبا سیکٹر کے علاقے نگروٹا میں فوجی کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کر رکھاہے اور تاحال فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔