Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مقبوضہ کشمیرمیں قابض فوج نے جعلی مقابلے کے دوران  تین کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیرمیں قابض فوج نے جعلی مقابلے کے دوران  تین کشمیریوں کو شہید کردیا
July 15, 2017

سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ریاستی تشدد جاری ۔۔ قابض فوج نے جعلی مقابلے کے دوران  مزید تین کشمیریوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے تینوں نوجوانوں کو حریت پسند قراردیدیا۔ اننت ناگ میں بدبخت بھارتی فوجی جوتوں سمیت مسجد میں گھس آئے اور بارہ بچوں کو گرفتار کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال کے گائوں ستورا کا کئی گھنٹے تک  محاصرہ کرکے لوگوں کی آمدورفت اور انٹرنیٹ سروس پر مکمل پابندی لگادی، گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد بے گناہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں   فائرنگ کا  تبادلہ ہوا۔  ادھر ستورا میں لوگ جعلی مقابلے کے دوران نوجوانوں کی شہادت پر احتجاج کرتے ہوئے  سڑکوں پر نکل آئے ۔ مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے قابض فوج اور پولیس نے آنسو گیس کے گولے فائر کیے جس  سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

اننت ناگ  میں بھارتی پولیس جوتوں سمیت  جامع مسجد  میں گھس آئے اور  12 بچوں کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی نے ایک بار پھر  مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 95 فیصد کشمیری عوام بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، بھارت کشمیر سے اپنی فوجیں نکالے اور  کشمیریوں کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے دے۔