Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مقبوضہ کشمیرمیں تین نوجوانوں کی شہادت پر حریت رہنماؤں کا ہڑتال کا اعلان

مقبوضہ کشمیرمیں تین نوجوانوں کی شہادت پر حریت رہنماؤں کا ہڑتال کا اعلان
March 5, 2018

سری نگر (92 نیوز) حریت رہنما نے بھارتی فوج کی بربریت سے تین نوجوانوں کی شہادت پرآج مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔
تین نوجوانوں کی شہادت کا یہ واقعہ مقبوضہ کشمیر میں شوپیاں کے علاقہ میں سامنے آیا ۔
کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر بھارتی میڈیا اور فوجی حکام نے یہ دعویٰ کیا کہ ان نوجوانوں نے شوپیاں میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملہ کیا اور جوابی فائرنگ میں مارا گیا ۔
دوسری طرف کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید ہونے والے تینوں نوجوان عام کشمیری شہری تھے ۔ وہ ایک کار میں سوار تھے ۔ انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا اور شہید کر دیا گیا ۔