Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشتگردی، مزید تین کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشتگردی، مزید تین کشمیری نوجوان شہید
March 12, 2018

سری نگر (92 نیوز) طاقت کے نشے میں چوُر بھارتی فورسز کا ایک اور گھناؤنا اقدام سامنے آ گیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اننت ناگ کے علاقے ہکورا میں نام نہاد سرچ آپریشن کرتے ہوئے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔ ان میں سے دو شہدا کی شناخت عیسیٰ فاضل اور سید اویس کے نام سے ہوئی ہے ۔
بھارتی فورسز نے الزام عائد کیا کہ یہ نوجوان پولیس فورسز پر حملوں میں ملوث تھے ۔ کارروائی کے بعد علاقے کے اسکول اور کالجز بند کر دئیے گئے ۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق کے زید رعد الحسین نے کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے تنازع کو جلد از جلد حل کرنے پر زور دیا ہے ۔