Saturday, September 14, 2024

مقبوضہ کشمیر،قابض فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر تین نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر،قابض فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر تین نوجوانوں کو شہید کردیا
June 6, 2018
سرینگر ( 92 نیوز ) مقبوضہ کشمیرمیں سرچ آپریشن کے نام پر موت کا بازار گرم ہے ، قابض فورسز نے مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا ، عام شہریوں کی شہادت پر کشمیریوں نے  شدید احتجاج کیا جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کےعلاقےمچھل کا محاصرہ کرلیا اورسرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو گولیوں سے بھون دیا۔ نوجوانوں کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہرنکل آئی اوربھارتی فوج کے خلاف احتجاج شروع کردیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ رخ اختیار کرنے لگی۔ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے قابض فورسز کی بربریت کا ہولناک سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ،صرف گزشتہ ماہ میں 31 افراد کو سرچ آپریشن کے نام پر جبکہ 3 کو دوران حراست شہید کیا جاچکاہے۔