Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیرسے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی ، نیڈ پرائس

مقبوضہ کشمیرسے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی ، نیڈ پرائس
March 4, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا مقبوضہ کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی۔ صورتحال پر گہری نظر ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس  بریفنگ میں کہا ہے کہ بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر امور پر پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ اہم تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کی اپنی اپنی اہمیت ہے۔ تعلقات ’زیرو سم گیم‘ نہیں۔ بھارت کےساتھ جامع بین الاقوامی اسٹریٹیجک شراکت داری ہے اور پاکستان کے ساتھ خطے میں اہم مشترکہ مفادات ہیں۔

نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے پاکستانی حکام سے تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا پاکستان اور بھارت سے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکا چاہتا ہے کہ بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سیاسی اور معاشی حالات کو بحال ہونا چاہیے۔