Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مقبوضہ کشمیر، انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرمودی کی امریکی عدالت طلبی

مقبوضہ کشمیر، انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرمودی کی امریکی عدالت طلبی
September 20, 2019
لاہور (92 نیوز) مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بھارتی وزیر اعظم مودی کو امریکی عدالت نے طلب کرلیا۔ امریکا کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے بھارتی وزیراعظم مودی اور دیگر کوطلب کیا ہے، ٹیکساس کی عدالت نے مودی کے علاوہ ،بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ، کشمیر میں بھارتی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت کو بھی طلب کیا ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کی ڈسٹرکٹ کورٹ نےتینوں افراد کے سمن جاری کیے۔