Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے

مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے
August 5, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام اباد (92 نیوز) کشمیر پر بھارتی غیر قانونی اور غاصبانہ اقدام کو دو سال مکمل ہو گئے۔ مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں دفتر خارجہ سے ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں شہریوں کی شرکت ہوئی۔ آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں تقریبات ہوں گی۔

ادھر غیور اور بہادر کشمیری قوم بھارتی جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔ فوجی محاصرے اور پابندیوں کے باوجود آج مقبوضہ وادی میں ہڑتال ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے یوم استحصال کشمیر پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔ ان کا کہنا تھا پانچ اگست کو حکومت پاکستان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ سارے پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جائے گا۔ یہ وہ دن ہے جب دو سال پہلے کشمیریوں پر 370 اور 35 اے کے تحت ظلم ڈھائے گئے۔ آج کے دن اس جدوجہد آزادی کو سلام عقیدت پیش کیا جائے گا جو کشمیری عوام نے پچھلے 70 سال سے جاری رکھی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔