Tuesday, April 30, 2024

مقبوضہ وادی کو پابندیوں میں جکڑے 81 روز گزر گئے

مقبوضہ وادی کو پابندیوں میں جکڑے 81 روز گزر گئے
October 24, 2019
سرینگر ( 92 نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ہے ، مقبوضہ وادی کو پابندیوں میں جکڑے 81 روز گزر گئے ،  جہاں انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری ہے ۔ مقبوضہ وادی میں غیرقانونی گرفتاریوں پرامریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے  رپورٹ جاری کر دی ، جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  ضلع شوپیاں کی سڑکوں پرعوام نہیں آوارہ کتے پھرتے نظر آتے ہیں، جونہی بھارتی آرمی کے ٹرک سڑکوں پرنظر آتے ہیں بچے اور نوجوان غائب ہوجاتے ہیں۔ جریدہ لکھتا ہے کہ بھارتی فوج نے 14اکتوبر کو 30 نو عمر کشمیریوں کوگرفتار کیا، گرفتار کشمیریوں میں 92سالہ فردوس جان کے2 پوتےبھی شامل تھے ، 22سالہ احمداور13سالہ جنید کو بنا کسی الزام کےگرفتارکیا گیا۔ فردوس جان نے اپنے پوتوں کو بچانا چاہا تو بھارتی فورسزنےان پربھی تشددکیا۔