Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کا اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے خلاف احتجاج جاری

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کا اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے خلاف احتجاج جاری
July 26, 2017

بیت المقدس (92 نیوز) مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کا اسرائیل کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ سیکڑوں افراد نے مسجد اقصیٰ کے باہر نماز ادا کی۔ اسرائیلی فورسز کا مظاہرین پر دھاوا۔۔ متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں سکیورٹی اقدامات کے خلاف فلسطینی ابھی تک سراپا احتجاج ہیں۔ اسرائیل نے قبلہ اول کے داخلی دروازوں سے میٹل ڈی ٹیکٹرز تو ہٹا لیے ہیں لیکن جدید ترین سکیورٹی ٹیکنالوجی اب بھی مسجد اقصیٰ میں نصب ہے۔ سیکڑوں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے باہر ہی نماز ادا کی اور تمام سکیورٹی آلات ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی فوجی نماز کی ادائیگی کے بعد فلسطینیوں پر چڑھ دوڑے اور وحشیانہ لاٹھی چارج کیا۔ صہیونی فورسز نے نہتے اور پرامن مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور صوتی بم برسائے جس سے متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطینی مظاہرین کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے داخلی دروازوں سے میٹل ڈی ٹیکٹرز ہٹانا کافی نہیں۔ اسرائیل قبلہ اول میں موجو د سکیورٹی کا جدید ترین نظام بھی ختم کرے۔