Saturday, July 27, 2024

مقبوضہ بیت المقدس: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، مزید دو فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، مزید دو فلسطینی شہید
October 28, 2015
مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے ظلم وستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مغربی کنارے میں مزید دو فلسطینیو ں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ مغربی کنارے میں یہودی آبادی کے قریب اسرائیلی فورسز نے حملوں کا الزام عائد کر کے دو فلسطینی نوجوانوں کو گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی عمر سترہ اور بائیس سال ہیں۔ غزہ اور مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اب تک اٹھاون فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں ابھی تک گیارہ اسرائیلی بھی مارے جا چکے ہیں۔ فلسطینی شہری مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔