Wednesday, October 5, 2022

مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق مخالفت کرنیوالوں کا حساب ہوگا، امریکہ

مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق مخالفت کرنیوالوں کا حساب ہوگا، امریکہ

نیو یارک ( 92 نیوز ) مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے پر امریکا کی ہٹ دھرمی برقرار ہے ۔
اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر نے دھمکی دی ہے کہ بیت المقدس کےحوالے سے امریکی فیصلے کی مخالفت کرنے والوں سے ایک ایک ووٹ کا حساب لیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارتخانہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
اس متنازعہ فیصلے کے بعد ترکی ، فرانس ، روس سمیت تقریباً دنیا کے تمام ممالک میں امریکہ کے خلاف احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں ۔