Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب میں ہزاروں فلسطینیوں نے ‘‘یوم غضب’’ منایا، اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین میں شدید جھڑپیں

مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب میں ہزاروں فلسطینیوں نے ‘‘یوم غضب’’ منایا، اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین میں شدید جھڑپیں
October 14, 2015
تل ابیب (ویب ڈیسک) ہزاروں فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب میں ‘‘یوم غضب’’ منایا۔ اس دوران مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب میں ہزاروں فلسطینیوں نے ‘‘یوم غضب’’ کے موقع پر فلسطینی پرچم لہرائے اور ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ اس دوران اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں بھی برسائیں۔ اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ چاقوؤں سے مسلح فلسطینی مظاہرین نے تین اسرائیلی شہریوں کو قتل کر دیا ہے۔ ادھر رملہ میں بھی اسرائیلی فورسز نے فلسطینی نوجوانوں پر آنسو گیس پھینکی اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں۔ فلسطینی شہری مسجد اقصیٰ کے مخصوص حصے میں یہودیوں کی آمد کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔