Friday, September 30, 2022

مقامی عدالت نے مرید عباس قتل کیس کو انسداد دہشتگردی کی عدالت منتقل کرنے کی اجازت دیدی

مقامی عدالت نے مرید عباس قتل کیس کو انسداد دہشتگردی کی عدالت منتقل کرنے کی اجازت دیدی
 کراچی (92 نیوز) اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کا کیس اب انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلے گا ۔ کراچی کی مقامی عدالت نے کیس منتقلی کی اجازت دے دی عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مرید عباس قتل کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔ اب ملزم عاطف زمان کے خلاف کیس انسداد دہشت گردی عدالت میں چلے گا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق ملزم عاطف زمان کا بھائی اور شریک ملزم عادل زمان کراچی پہنچ گیا۔ عادل زمان کے موبائل فون کی لوکیشن پولیس نے حاصل کر لی۔ اس کی تلاش میں کشمیر کالونی پر چھاپہ بھی مارا لیکن ملزم عادل زمان ہاتھ نہیں آسکا۔ عادل زمان واردات کے وقت اپنے بھائی عاطف زمان کے ساتھ تھا لیکن واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا۔