Monday, October 3, 2022

مقامی حکومت میں شمولیت کیلئے بعض اسٹیک ہولڈرز سے معاملات طے پاگئے  : نہال ہاشمی

مقامی حکومت میں شمولیت کیلئے بعض اسٹیک ہولڈرز سے معاملات طے پاگئے  :  نہال ہاشمی
کراچی(92نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن  کے رہنماؤں نے کراچی میں بلدیاتی حکومت کے حوالے سے اہم ملاقات کی سینیٹر نہال ہاشمی کہتے ہیں  مقامی حکومت میں شمولیت کے لئے بعض اسٹیک ہولڈرز سے معاملات طے پاگئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بلدیاتی الیکشن کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا سینٹر نہال ہاشمی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلز پارٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ شہری حکومت میں تعاون کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں۔ نہال ہاشمی کے لہجے میں ایم کیو ایم کے لیے خلاف روایت نرمی تھی جبکہ دیگر سیاسی مخالفین  کو انہوں نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے ن لیگ اور نواز شریف کی امن کی پالیسی کی حمایت کی ہےسیاسی پنڈت کراچی کو نئے زاویے سے سوچیں۔