Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقامی ایل پی جی کی قیمت میں بائیس روپے فی کلو کمی

مقامی ایل پی جی کی قیمت میں بائیس روپے فی کلو کمی
March 5, 2021

کراچی (92 نیوز) مقامی ایل پی جی کی قیمت میں بائیس روپے فی کلو کمی ہوگئی۔ گھریلو سلنڈر دو سو اٹھاون روپے اور کمرشل نو سو بائیس روپے سستا ہو گیا۔

سرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کر دی۔ لوکل ایل پی جی پروڈیوسرز نے ماہ مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا۔

گھریلو سلنڈر 258 روپے، کمرشل سلنڈر 922 روپے سستا ہو گیا۔ لوکل ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن میں 21 ہزار 860 روپے کی کمی کی گئی۔

مارچ کے لیے ایل پی جی کی اوگرا کی طرف سے مقرر کردہ قیمت 96 ہزار 860 روپے فی میٹرک ٹن تھی۔