Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقامی ارکان اسمبلی بھی استعفے دے دیں، سراج الحق

مقامی ارکان اسمبلی بھی استعفے دے دیں، سراج الحق
January 11, 2018

قصور (92 نیوز) جماعت اسلامی کے چیئرمین سراج الحق نے مقامی ارکان اسمبلی سے بھی استعفےکا مطالبہ کر دیا۔
قصور میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ میں حکمرانوں سے پوچھتا ہوں تمہارا ضمیر پہلے کیوں نہیں جاگا ؟۔ وزیر اعلیٰ سے پوچھتا ہوں کہ پانچ دن سے بچی اغوا ہوئی تھی۔ ان کے رشتہ دار رو رہے تھے۔ آپ کہاں تھے؟۔
سراج الحق نے کہا کہ سنا ہے شہباز شریف رات کے اندھیرے میں زینب کے گھر گئے۔ رات کو تو چھاپے مارے جاتے ہیں۔ آپ کو دن کے وقت آنا چاہیے تھا۔
سراج الحق نے کہا کہ حکمران بے ضمیر ہیں۔ پنجاب کو ظلم و بربریت کی جگہ بنا دیا۔ مقامی ارکان اسمبلی بھی استعفے دے دیں۔