Tuesday, April 30, 2024

مفرور ملزم منشا بم سپریم کورٹ میں پیش ہو گیا

مفرور ملزم منشا بم سپریم کورٹ میں پیش ہو گیا
October 15, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) قبضہ گروپ سرغنہ اور مفرور ملزم منشا بم سپریم کورٹ میں پیش ہو گیا۔ مفرور ملزم منشا بم نے خود پر مقدمات جھوٹے اور سیاسی قرار دے دیئے اور کہا کہ خاندانی بندہ ہوں  کسی کی زمینوں پر قبضہ نہیں کیا۔ منشا بم نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ آج چیف جسٹس نہ ملے تو انتظار کرونگا۔ منشاء کی ضمانت کی درخواست پر آج ہی سماعت ہونے کا امکان ہے۔ چیف جسٹس اُف پاکستان اس وقت لاء اینڈ جسٹس کمیشن میں موجود ہیں۔ میٹنگ ختم ہونے کے بعد سماعت میں ہونے یا نا ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے منشا بم اور انکے بچوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔