Tuesday, November 28, 2023

مفتی عبدالقوی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت بحال کرانے کیلئے کوشاں

مفتی عبدالقوی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت بحال کرانے کیلئے کوشاں
July 13, 2016
اسلام آباد (92نیوز) مفتی عبدالقوی نقلی چاند کے سحر سے نکل ہی آئے۔ حقیقی چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت بحال کرانے کےلئے کوششیں تیز کر دیں۔ وزارت مذہبی امور بھی معاملہ دبانے میں لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ کیساتھ سیلفیاں مفتی عبدالقوی کو وقتی طور پربھاری تو پڑیں مگر اب معاملہ دبایا جا رہا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے سیلفیوں کے چرچے کے فوری بعد مفتی قوی کی رویت ہلا ل کمیٹی کی رکنیت معطل کرنے کا اعلان کیا مگر معاملہ ابھی تک علماءو مشائخ کونسل کو نہیں بھجوایا۔ تحقیقات بھی برائے نام ہی ہوئیں۔ کہا جا رہا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے مفتی قوی کی رکنیت کو عارضی طور پر معطل کیا تھا۔ رکنیت دوبارہ بحال ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق مفتی عبدالقوی نے بھی اپنی رکنیت بحال کرانے کےلئے ہاتھ پیر مارنا شروع کر دیے ہیں۔