مفتی تقی عثمانی پر مبینہ حملے کی کوشش کرنیوالا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی (92 نیوز) کراچی میں مفتی تقی عثمانی پر مبینہ حملے کی کوشش کرنیوالے ملزم لئیق کو عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ملزم لئیق کے خلاف عوامی کالونی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے۔ گزشتہ روز نمازفجر کے بعد چاقو بردار شخص نے مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی کوشش کی تھی۔
ملزم شاپنگ بیگ لیے مفتی تقی عثمانی کے پاس پہنچا، علیحدگی میں ملاقات کی خواہش کی تھی۔ محافظ نے چاقو دیکھ کر مشکوک شخص کو پکڑ ا تھا۔