Tuesday, November 29, 2022

مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں زخمی ہونیوالے مفتی عامر شہاب دم توڑ گئے

مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں زخمی ہونیوالے مفتی عامر شہاب دم توڑ گئے

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں مفتی تقی عثمانی  پر قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مفتی عامر شہاب دم توڑ گئے۔

بائیس مارچ کو گلشن اقبال کے علاقے میں دہشت گردوں نے مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر حملہ کیا ۔جس میں مفتی تقی عثمانی کے محافظ جاں بحق جبکہ مفتی عامر شہاب شدید زخمی ہوگئے تھے ۔

 قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مفتی عامر شہاب جناح اسپتال کراچی میں دم توڑگئے۔

مفتی عامر شہاب دوسری کار میں سوار تھے اور گولیوں کا نشانہ بنے تھےجنہیں سر میں دو گولیاں لگی تھیں،مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی ۔

واضح رہے 12روز گزر جانے کے باوجود حملے میں ملوث ملزمان گرفتارنہیں کئے جاسکے ۔تحقیقاتی اداروں نے حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں 9افراد کو حراست میں لے رکھا ہے ۔