مفتی تقی عثمانی اور وفاقی وزیر مذہبی امور کا ٹیلیفونک رابطہ ، باجماعت نماز پر گفتگو

اسلام آباد ( 92 نیوز) مفتی تقی عثمانی اوروفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے وفاقی وزیر کیساتھ رمضان میں لاک ڈاؤن کےدوران باجماعت نمازکے معاملے پر بات ہوئی۔
گفتگو میں وفاقی وزیر نور الحق قادری نے علمائے کرام کے اعلامیے کو متوازن قرار دیا ،وفاقی وزیر نے 18 اپریل کو مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔
ان کا کہنا ہے ہماری تجاویز پر حکومت غور کر رہی ہے۔