Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مفتی اعظم مولانا اختر رضا خان کی نماز جنازہ بھارت میں ادا

مفتی اعظم مولانا اختر رضا خان کی نماز جنازہ بھارت میں ادا
July 22, 2018
بریلی شریف( 92 نیوز ) عالم اسلام کی عظیم علمی و روحانی شخصیت مفتی اعظم مولانا اختر رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی نماز جنازہ بھارت کے شہر بریلی شریف میں ادا کردی گئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔ نمازجنازہ میں عاشقان مصطفیٰ  ؐ کا سمندر امڈ آیا، بھارت بھر سے لاکھوں افراد نے عاشق رسول  ؐ کی نمازجنازہ میں شرکت کی ۔ مفتی اعظم مولانا اختر رضا خانؒ کے وصال کی خبر سن کر عالم اسلام میں غم اور افسوس کی لہر دوڑ گئی، مفتی اختر رضا خاں رحمۃ اللہ علیہ امام اہلسنت، اعلیٰ حضرت الشاہ احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے پڑپوتے تھے ۔  آپؒ سینکڑوں کتابوں کے مصنف اور عظیم روحانی شخصیت تھے۔ آپؒ ان چند خوش نصیب شخصیات میں شامل تھے، جنہیں خانہ کعبہ کے اندر جانے کا شرف بھی حاصل تھا ۔ مفتی اختر رضا خان رحمۃ اللہ علیہ عرصہ دراز سے علیل تھے، آپؒ نے80سال کی عمر میں داعی اجل کو لبیک کہا، آپؒ دار فانی کو تو ہمیشہ کے لئے چھوڑ گئے لیکن آپؒ کی تحقیق اور تصنیفات سے تشنگان علم سیراب ہوتے رہیں گے۔