Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مفاہمت یا مزاحمت، جیالوں نے زرداری پر نظریں جما لیں

مفاہمت یا مزاحمت، جیالوں نے زرداری پر نظریں جما لیں
December 24, 2016

کراچی (92نیوز) سابق صدر آصف زرداری کی ڈیڑھ سال بعد وطن واپسی پر پیپلزپارٹی کے جیالے آئندہ کے لائحہ عمل بارے سوچ بچار میں مصروف ہیں۔ اب کی بار مفاہمت ہو گی یا مزاحمت جیالوں نے آصف زرداری پر نظریں جما لیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کی قیادت آج کراچی میں سرجوڑ کر بیٹھے گی۔

ادھر بلال ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری کی سربراہی میں غیررسمی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ آصف زرداری نے ملک کی موجودہ صورت حال پر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ بھی کیا۔ اجلاس میں شیری رحمان، رحمان ملک، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور د یگر رہنماؤں نے شرکت کی۔