Sunday, September 25, 2022

مفادات اور مال بنانیوالے کبھی جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتے ، عمران خان

مفادات اور مال بنانیوالے کبھی جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتے ، عمران خان
لاہور  ( 92 نیوز) عمران خان نے لاہور میں اپنی انتخابی مہم باضابطہ طور پر شروع کر دی ۔ عمران خان نے لاہور کے حلقہ این اے 131 کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ  مفادات اور مال بنانے والے کبھی کارکنوں کے جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ کپتان کا کہنا تھا کہ عوام کو پتہ چل گیا ہے ن لیگ کا سربراہ اربوں روپے چوری کر کے باہر لے گیا  ،  ن لیگ نے 30سال سے پنجاب میں پنجے گاڑ رکھے ہیں اس لئے  انہیں کمزور نہ سمجھا جائے، لاہور پنجاب کا فیصلہ کرتا ہے اور پنجاب پاکستان کا فیصلہ کرتا ہے دوسری جانب ٹکٹوں کی تقسیم پر کھلاڑیوں کا احتجاج بھی  جاری رہا ، پی ای 154 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں طارق نے عمران خان کی گاڑی روک لی ۔میاں طارق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ٹکٹ نہ ملنے کا شکوہ کیا۔