مغرب کی دوغلی پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہورہا : رضا ربانی

اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ مغرب کی دوغلی پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو رہا،جبکہ بھارت بھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں مقبوضہ کشمیر سے آئے ہوئے بارہ رکنی صحافیوں کے وفد نے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر رضا ربانی نے کہا کہ مغرب کی پالیسیاں دوغلی ہیں اسی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا ۔
جبکہ بھارت بھی ہٹ دھرمی چھوڑنے کو تیار نہیں ۔
کشمیر سے آئے ہوئے صحافیوں کو پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ بھی کرایا گیا اور پارلیمنٹ کی تاریخ پر بریفنگ دی گئی۔