Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مغربی کنارے میں ناجائز آبادکاری سے منسلک 206اسرائیلی کمپنیاں بلیک لسٹ

مغربی کنارے میں ناجائز آبادکاری سے منسلک 206اسرائیلی کمپنیاں بلیک لسٹ
February 1, 2018

اقوام متحدہ ( 92 نیوز ) اقوام متحدہ نے مغربی کنارے میں ناجائز آبادکاری سے منسلک اسرائیل کی دو سو چھے کمپنیاں بلیک لسٹ کردیں ۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق میں اسرائیلی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کے حوالے سے قرار داد پر ووٹنگ ہوئی  ۔ فلسطین اور عرب ممالک کی جانب سے پیش کردہ  قرارداد کے حق میں 32 ووٹ پڑے ۔15 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔۔قرارداد میں کمپنیوں سے اسرائیلی آبادکاری میں کاروبار بند کرنے  کا مطالبہ کیا گیا ۔

اس کے علاوہ  اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے  آفیشلز کو بھی ہدایت کی گئی ہے  کہ وہ  ان کمپنیوں کا ڈیٹا بیس  مرتب کریں جنہوں نے آبادکاریوں سے مالی فوائد اٹھائے ہیں ۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کے اقدام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا  ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اداراہ اینٹی اسرائیل سرکس بن چکا ہے جو  مشرق وسطیٰ کی واحد جمہوریت پر حملہ جبکہ ایران ،شمالی کوریا اور شام کی خلاف ورزیوں پر  چپ سادھے ہوئے ہے ۔