مغربی معاشرے میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے ، فواد چودھری
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے مغربی معاشرے میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کینیڈا میں چند ہفتے قبل ایک پاکستانی فیملی کو نسل پرستانہ حملے میں شہید کیا گیا ، اب دوبارہ سیسکارٹن شہر میں ایک اور شہری کاشف پر انتہا پسندوں نے خنجروں سے حملہ کیا ہے۔
کینیڈا میں
چندہفتےقبل ایک پاکستانی فیملی کو نسل پرستانہ حملےمیں شہیدکیا گیا اب
دوبارہ saskartoonشہر میں ایک اور شہری کاشف پرانتہاپسندوں نےخنجروں سے
حملہ کیا ہےمغربی معاشرےمیں اسلاموفوبیا کے بڑھتےواقعات پر تشویش ہےامید
کرتے ہیں ایسےواقعات کے روک تھام کیلئےموثراقدامات
اٹھائےجائینگے
فواد چوہدری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائینگے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا۔ گزشتہ روز ٹک ٹاک پر پابندی اور صدر نیشنل بینک کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پڑھ کر سر چکرا گیا ہے کہ ہماری عدالتیں کیا کر رہی ہیں؟
عدالتی اصلاحات نہ
کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا کل سے TikTok
کو بین کرنے اور نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے کے فیصلے پڑہ کر سر چکرا گیا
ہے کہ ہماری عدالتیں کیا کر رہی ہیں ؟ پہلے ہی یہ ملک ایسے جوڈیشل ایکٹوازم
کے ہاتھوں اربوں ڈالر کے نقصانات برداشت کر رہاہے
پہلے ہی ملک ایسے جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالر کے نقصانات برداشت کر رہ اہے ۔