Sunday, August 1, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

مغربی معاشرے میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے ، فواد چودھری

مغربی معاشرے میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے ، فواد چودھری
June 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے مغربی معاشرے میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کینیڈا میں چند ہفتے قبل ایک پاکستانی فیملی کو نسل پرستانہ حملے میں شہید کیا گیا ، اب دوبارہ سیسکارٹن شہر میں ایک اور شہری کاشف پر انتہا پسندوں نے خنجروں سے حملہ کیا ہے۔

فواد چوہدری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائینگے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا۔ گزشتہ روز ٹک ٹاک پر پابندی اور صدر نیشنل بینک کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پڑھ کر سر چکرا گیا ہے کہ ہماری عدالتیں کیا کر رہی ہیں؟

پہلے ہی ملک ایسے جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالر کے نقصانات برداشت کر رہ اہے ۔