Saturday, July 31, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

مغربی خطے کا بہتر انتظام، سرحدی سلامتی پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی ، آرمی چیف

مغربی خطے کا بہتر انتظام، سرحدی سلامتی پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی ، آرمی چیف
July 9, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے مغربی خطے کا بہتر انتظام اور سرحدی سلامتی پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگلا کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں، تربیتی و انتظامی امور سمیت کور کے زیر اہتمام جاری وار گیمز پر بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نے وار گیمز میں آپریشنل منصوبہ  بندی اور چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی کو سراہا اور اسٹرائیک کور فارمیشن کے مستقبل سے متعلق تربیتی امور کی تعریف کی ۔

آرمی چیف نے گیریژن افسران سے خطاب میں علاقائی و سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں بدلتی صورتحال میں اپنی تیاریاں جاری رکھنی چاہئیں ۔ ہمیں کسی بھی صورت میں سہل پسند نہیں ہونا ہوگا ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت کر رہا ہے ۔ مغربی سرحدوں پر بہتر مینجمنٹ اور سیکیورٹی انتظامات ناگزیر ہیں ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کورونا روک تھام میں تمام رینکس نے سول انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا ۔ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ایس او پیز پر عمل یقینی بنانا ہو گا جبکہ کورونا وبا کے مکمل خاتمے تک احتیاط ضروری ہے ۔ قبل ازیں آرمی چیف کے منگلا پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے ان کا استقبال کیا۔