Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

معیشت میں بہتری ،پاکستان بھارت پر سبقت لے گیا

معیشت میں بہتری ،پاکستان بھارت پر سبقت لے گیا
January 22, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) معیشت میں بہتری کے معاملے میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں منہ کی کھانا پڑ گئی ۔ ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ رپورٹ کے مطابق اقتصادی ترقی میں پاکستان کا 47 واں جبکہ بھارت  62 ویں نمبر  پرہے۔ معیشت کے حوالے سے ناروے پھر بازی لینے میں کامیاب رہا۔

مودی سرکار کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گے ۔ بی جے پی کی حکومت کے معیشت میں بہتری کے پراپیگنڈے کی ہوا ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ نے نکال دی۔

ورلڈ اکنامک فورم نے سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ اقتصادی صورتحال میں بہتری کے باعث پاکستان 59 میں سے 47 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ یہاں معاشی ترقی کی شرح تین اعشاریہ پانچ رہی ۔ دوسری جانب بھارت اس حوالے سے مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔

دوسری طرف نریندر مودی کی تمام کوششیں ناکام رہیں ۔ فہرست میں بھارت  62 ویں نمبر پر ہے۔

ترقی پذیر ممالک کی فہرست میں لیتھوینیا کاپہلا اور ہنگری کا دوسرا نمبر ہے۔ رپورٹ کے مطابق اقتصادی ترقی کرنے والے ممالک کی فہرست میں چین 26 جبکہ ایران 27 ویں نمبر پر ہے۔

ناروے جدید ترین معیشیت کے لحاظ سے بدستور سرفہرست ہے۔ اس فہرست میں برطانیہ کا 21 واں جبکہ امریکا کا 23 واں نمبر ہے ۔