Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

معمول سے زیادہ پانی پینےسےسردرد کا علاج مکمن ہے،نئی تحقیق

معمول سے زیادہ پانی پینےسےسردرد کا علاج مکمن ہے،نئی تحقیق
July 4, 2017

ایمسٹرڈیم (ویب ڈیسک)اگر آپ کے سر میں وقتاًفوقتاً درمیانی یا زیادہ شدت کا درد اٹھتا رہتا ہے اور اس کی وجہ کوئی بیماری یا نزلہ زکام وغیرہ بھی نہیں ہوتا تو ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ آپ روزانہ معمول سے زیادہ پانی پی کر با آسانی حل کرسکتے ہیں ، کچھ عرصہ قبل ہالینڈ میں کئے گئے ایک مطالعے میں ایسے رضاکارمنتخب کئے گئے جنہیں مہینے میں دو سے پانچ بار یا اس سے بھی زائد مرتبہ سردرد کی شکایت ہوجاتی تھی جبکہ ایسی حالت میں درد کی شدت درمیانی سے لے کر شدید ہوتی تھی ۔ ان میں سے کئی افراد مگرین یعنی آدھے سرکےدرد میں بھی مبتلا تھے ۔ ان رضاکاروں کو دوگروپوں میں تقسیم کیا گیا جن میں سے ایک گروپ نے دیکر صحت مندانہ سرگرمیوں کے ساتھ روزانہ معمول کے مطابق پانی پیا جبکہ دوسرے گروپ نے اس مقابلے میں ڈیڑھ لیٹر زیادہ پانی روزانہ استعمال کیا ۔ تین ماہ بعد معلوم ہوا کہ جن افراد نے معمول سے زیادہ پانی پیا تھا ان میں سر درد کی شدت 47 فیصد کم ہوگئی۔