Saturday, July 27, 2024

معمولی تنازع پر 3بھائیوں نے پنچایت میں فائرنگ کر کے 3افراد قتل کر دیئے، 2 شدید زخمی

معمولی تنازع پر 3بھائیوں نے پنچایت میں فائرنگ کر کے 3افراد قتل کر دیئے، 2 شدید زخمی
May 21, 2015
بہاولپور (92نیوز) زمین کے تنا زع پر ہو نے والی پنچائت میں تین بھا ئیوں نے فا ئر نگ کر کے تین گھر وں کے چراغ گل کر دیے جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے فوری طور پر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بہاولپورکی تحصیل یزمان کے گا و¿ں 19 پو لیس تھا نہ صدر یزمان نے زیر دفعہ 302-324-334 کے تحت مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ چو تھے ملزم کی تلا ش کیلئے مختلف مقاما ت پر چھا پے مارے جا رہے ہیں۔ معمو لی تنا زع پر بلا ئی گئی پنچائت میں تین سگے بھا ئیوں اصغر ، عاشق اور اسامہ نے اپنے سا تھی طاہر کے ساتھ مل کر پنچائت میں فا ئرنگ کر دی جس کے نتیجے میں محمد عباس ولد محمد فریا د ، اللہ بخش ولد غلام محمد مو قع پر جاں بحق جبکہ رب نواز ولد رجب علی ہسپتال میں جا کر جاں بحق ہوا۔ محمد اصغر اور علی محمد شدید زخمی ہو گئے جن کو تحصیل ہیڈ کوارٹر یزمان میں داخل کر وا دیا گیا جہا ں پر محمد اصغر کی حا لت تشویشنا ک بتا ئی جا تی ہے۔ واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی پو لیس تھا نہ صدر مو قع پر پہنچ گئی۔