Saturday, December 2, 2023

معمولی تنازعہ پر معمر خاتون پر تشدد، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

معمولی تنازعہ پر معمر خاتون پر تشدد، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
March 3, 2015
گوجرانوالہ (نائنٹی ٹو نیوز)گوجرانوالہ میں معمولی تنازعہ پر دس افراد نے معمر خاتون پر تشددکرکے شدید زخمی کر دیا ،اہل علاقہ نے خاتون کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔ واقعہ کے مطابق، گوجرانوالہ کھیالی کے علاقہ ٹاور روڈ پر معمولی تنازعہ پرساٹھ سالہ خاتون بلقیس بی بی کو ان کے ہمسائے فیض احمد نے اپنے بیٹے التمش اور دیگر آٹھ افراد کے ساتھ مل کر ڈنڈوں کے ساتھ بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تشدد سے بلقیس بی بی کے جسم اور چہرے پر گہری چوٹیں آئیں اور اسکے دانت بھی ٹوٹ گئے، واقعہ کے بعد اہل علاقہ نے بلقیس بی بی کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ کھیالی پولیس نے موقع پر پہنچ کرکارووائی شروع کر دی، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔