Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

معمر قذافی بیٹے کی شادی پیوٹن کی بیٹی سے کرانا چاہتے تھے : غیرملکی میڈیا

معمر قذافی بیٹے کی شادی پیوٹن کی بیٹی سے کرانا چاہتے تھے : غیرملکی میڈیا
January 2, 2016
تریپولی (ویب ڈیسک) لیبیا کے آمر معمر قذافی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ اپنے صاحبزادے کی شادی روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی بیٹی سے کرنا چاہتے تھے تاہم روسی صدرنے ایک جواب دے کرمعاملہ ہی ختم کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معمر قذافی کے سابق مشیر محمد عبدالمطلب الہونی نے انکشاف کیاہے کہ معمرقذافی نے پیوٹن سے اپنے صاحبزادے سیف الاسلام قذافی کیلئے ان کی صاحبزادی کا ہاتھ مانگا تھا اور عزم کا اظہار کیاتھاکہ اس سے لیبیا اور روس کے تعلقات مزید پختہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قذافی نے اس ضمن میں پیوٹن سے بات کی تھی لیکن پیوٹن نے یہ کہہ کر سمدھی بننے سے انکا رکردیاتھا کہ اس کی بیٹی سیف الاسلام قذافی کو نہیں جانتی۔