Sunday, December 4, 2022

معمر افراد کی طرح نوجوان بھی کورونا کا شکار ہوسکتے ہیں، عالمی ادارہ صحت

معمر افراد کی طرح نوجوان بھی کورونا کا شکار ہوسکتے ہیں، عالمی ادارہ صحت
جنیوا (92 نیوز) عالمی ادارہ صحت نے واضح کیا ہے کہ معمر افراد کی طرح نوجوان بھی مہلک کورونا وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس ایڈن ہوم کا کہنا تھا کہ نوجوان افراد خود کو کورونا وائرس سے محفوظ نہ سمجھیں۔ یہ معمر افراد کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔ اس لیے صحت مند افراد اور نوجوان وائرس سے متاثرہ افراد سے گھلنے ملنے سے گریز کریں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ وائرس کا گڑھ سمجھے جانے والے چینی صوبے ووہان سے  کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔ اس سے یہ امید ملتی ہے کہ کورونا کی وبا کو شکست دی جا سکتی ہے۔