Saturday, July 27, 2024

معلوم نہیں عزیربلوچ کب اور کہاں پکڑا گیا : قائم علی شاہ

معلوم نہیں عزیربلوچ کب اور کہاں پکڑا گیا : قائم علی شاہ
January 31, 2016
ملتان(92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ  کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں عزیر بلوچ  کب  اور کہاں سے پکڑا گیا  سنا ہےگرفتاری بہت  پہلے کی تھی کہا  لیاری  گینگ وار کے  سرغنہ  کی  گرفتاری  پر  وفاقی  حکومت  سے کوئی  اختلاف نہیں ۔ جرائم پیشہ  افراد   کو قانون  کے شکنجے میں آنا  چاہئے۔ تفصیلات کےمطابق سائیں  تو سائیں سائیں کی یادداشت بھی سائیں۔ سندھ کےبڑے سائیں آج نجی دورے پر ملتان آئے جہاں  انہوں نے  میڈیا سے گفتگو میں عزیر بلوچ کی گرفتاری کو سنی سنائی  بات  قرار دیا    لوگوں سے سنا کہ  پہلے  گرفتار ہوا۔ سائیں جی کو  شاید یاد نہیں کہ صرف   ایک روز  پہلے  ہی انہوں نے کہا  تھا کہ ڈی  جی  رینجرز  نے عزیر بلوچ کی  گرفتاری  پر انہیں  اعتماد میں لیا۔ یہی  نہیں بلکہ بڑے  سائیں نے  تو  خوف اور دہشت  کی علامت عزیر بلوچ  کو عام آدمی کی صف میں کھڑا کردیا۔ اب  دیکھنا یہ  ہے کہ   وزیراعلیٰ قائم علی شاہ  لیاری  گینگ وار کے سرغنہ کی  گرفتاری  اور  پیپلز پارٹی  سے   تعلق  کے  بیانات  پر   کب تک  قائم  رہتے ہیں تاہم وہ  اپنی اس  بات پر ضرور قائم   ہیں کہ عزیر  بلوچ کو  گرفتار کرنے پر وفاق سے ان  کا کوئی  اختلاف نہیں ہے ۔