Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

معصوم زینب کے والد نے شہباز شریف کی جے آئی ٹی کے سربراہ پر اعتراض اٹھا دیا

معصوم زینب کے والد نے شہباز شریف کی جے آئی ٹی کے سربراہ پر اعتراض اٹھا دیا
January 11, 2018

قصور ( 92 نیوز ) قصور کی معصوم زینب کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بنائی ہوئی جے آئی ٹی کے سربراہ پر اعتراض اٹھا دیا  ۔ کہتے ہیں وہ آرمی چیف اور چیف جسٹس کے نوٹسز سے زیادہ مطمئن ہیں ۔ زینب کے والد نے لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل بھی کی۔

غم میں ڈوبے زینب کے اہلخانہ کا درد کم نہیں ہو رہا جبکہ پنجاب حکومت تسلیاں دینے اور کمیٹیاں بنانے سے آگے نہیں بڑھ پائی ۔ غم سے نڈھال معصوم زینب کے والد محمد امین میڈیا کے سامنے آئے اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی بنائی ہوئی جے آئی ٹی کے سربراہ پر اعتراض اٹھا تے ہوئے اُنہیں تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

دکھ ایسا کہ الفاظ میں بیان نہ ہو پائے ۔ مگر پھر بھی محمد امین لوگوں سے کہتے ہیں کہ پر امن رہیں توڑ پھوڑ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔ ہمارا احتجاج پرامن ہے ۔

ظالم کی ہوس کا شکار بننے والی معصوم پری زینب کا والد محمد امین جب بیٹی کی قبر پر پہنچا تو غم کے مارے قبر سے چمٹ گیا ۔ سر اٹھایا تو آنکھوں سے دکھ کے آنسو جاری تھے ۔ پھر کہنے لگا کہ اگر پولیس بروقت کارروائی کرتی تو میری پری کو بچایا جا سکتا تھا   ۔