Saturday, November 26, 2022

معصوم زینب کے قتل پر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی افسردہ

معصوم زینب کے قتل پر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی افسردہ

لاہور  ( 92 نیوز ) قصور میں انسانیت سوز واقعے نے قوم کو جھنجوڑ کر رکھ دیا  ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی افسردہ ہو گئے ۔ کہتے ہیں زینب کے والدین سے پوری ہمدردی ہے ۔ درندہ صفت ملزمان کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے ۔

حوا کی ایک اور معصوم پھول جیسی بیٹی زینب کے ذیادتی کےبعد قتل پر ملک بھر میں فضا سوگوار ہوگئی۔

کرکٹر محمد حفیظ، کامران اکمل، شعیب ملک اور احمد شہزاد نے زینب کے والدین سے تعزیت کی ہے ۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وقار یونس، محمد عامر، وہاب راض اور عمر گل نے واقعے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ۔  کسی ایک بھی کیس میں مجرموں کو انجام تک پہنچایا جاتا تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا ۔