Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

معصوم زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

معصوم زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا
January 24, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) معصوم زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی کے پھندے پر لٹکانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ۔ بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزموں کو سزائے موت کی بجائے سرعام پھانسی کے لیے  سینیٹر رحمن ملک نے ترمیمی بل سینٹ میں جمع کروا  دیا۔

کراچی سے کشمیر تک پوری قوم کی ایک ہی آواز ہے کہ زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے ۔ سینیٹر رحمان ملک نے کمسن بچوں اور بچیوں کو اغوا ،زیادتی کے بعد قتل کرنے والوں کو سرعام پھانسی  کیلئے ترمیمی بل سینٹ میں  جمع کروا دیا۔

سزائے موت کی بجائے سرعام پھانسی کی سزا کی ترمیم کی تجویز کی سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے مقفقہ منظوری دیدی ۔ سینیٹر رحمن ملک کا کہنا تھا کہ  ترمیمی بل کی  منظوری میں حکومت بھی ساتھ دے ۔ زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے۔

معصوم زینب کے والد بھی سفاک قاتل کو بیچ چوراہے پھانسی کے پھندے پر لٹکتے دیکھنا چاہتے ہیں اور حکومت سے بھی سرعام پھانسی کا مطالبہ کیا ہے۔

درندہ   صفت قاتل کو قانون کے گورکھ دھندے میں لے جانے کی بجائے  سرعام پھانسی پر لٹکانے کے لیے شہر شہر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔