وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ معصوم بچوں اور بے گناہ افراد کے خون کا حساب لیں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے غریب مزدوروں کے ساتھ اب معصوم بچوں کوبھی نشانہ بنایا،یہ انسانیت سوز واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
انہوں نے شہید پولیس اہلکار اور معصوم بچوں کے ورثاءسے اظہار افسوس بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری آبادی میں مقامی افراد کو بھی دہشت گردوں پر نظر رکھنی ہوگی،مل جل کر ہی دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، دہشت گردوں نے سافٹ ٹارگٹ میں اب معصوم بچوں کو نشانہ بنایاجو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔