معروف ہالی وڈ ہدایتکار مائیکل چیمینو انتقال کر گئے

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کے معروف ہدایتکار مائیکل چیمینو انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 77 برس تھی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ہدایتکار لاس اینجلس میں اپنے گھر پر مردہ حالت میں پائے گئے تھے تاہم ابھی تک ان کی موت کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔
مائیکل چیمینو نے کل آٹھ فلموں کی ہدایت کاری کی اور 1978ءمیں ویت نام پر بنائی گئی فلم ”دی ڈیئر ہنٹر“ ان کی وجہ شہرت تھی۔ ان کی فلم ”دی ڈیئر ہنٹر“ کو بہترین فلم سمیت پانچ اکیڈمی ایوارڈ ملے تھے۔ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کے بل پر ہالی وڈ انڈسٹری کو متعدد کامیاب فلمیں دیں۔