Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

معروف گلوکار احمد رشدی کو مداحوں سے بچھڑے 33 برس بیت گئے

معروف گلوکار احمد رشدی کو مداحوں سے بچھڑے 33 برس بیت گئے
April 11, 2016
کراچی (92نیوز) تین دہائیوں تک اپنی خوبصورت اور مدھر آواز کا جادو جگانے والے احمد رشدی کا تعلق حیدرآباد کے مذہبی گھرانے سے تھا۔ فلم ارمان کے گانے ”کوکو کورینا“ کے ذریعے انہیں جنوبی ایشیا کے پہلے پاپ سنگر کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کی آواز میں وہ جادو تھا کہ ان کا گایا ہوا ہرگیت پل بھر میں سپرہٹ ہو جاتا۔ انہیں وحید مراد‘ ندیم‘ محمد علی‘ سنتوش کمار‘ درپن‘ حبیب‘ رحمان اور غلام محی الدین جیسے چوٹی کے اداکاروں کے علاوہ کامیڈینز کیلئے بھی پلے بیک سنگنگ کا اعزاز حاصل رہا۔ فلم ”ارمان‘ ماں بیٹا‘ چکوری‘ دوراہا“ سمیت متعدد فلموں نے ان کی آواز کی بدولت کامیابی کا سفر طے کیا۔ انہیں 1954ءمیں پہلی بار قومی ترانہ پڑھنے والے گروپ میں شامل ہونے کا اعزاز بھی نصیب ہوا۔ انہیں بعد ازمرگ ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔