Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

معروف کالم نگار، ڈرامہ نگار اور مصنف منو بھائی انتقال کر گئے

معروف کالم نگار، ڈرامہ نگار اور مصنف منو بھائی انتقال کر گئے
January 19, 2018

لاہور (92 نیوز) معروف کالم نگار، ڈرامہ نگار اور مصنف منو بھائی طویل علالت کے بعد چوراسی برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق منو بھائی کچھ عرصے سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔
منو بھائی طویل عرصے سے اخبارات میں کالم لکھتے رہے۔
منو بھائی نے پی ٹی وی کے لیے متعدد ڈرامے لکھے اور ان کا سب سے مشہور ڈرامہ ' سونا چاندی ' تھا۔
وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔
منو بھائی کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ریوارز گارڈن میں ادا کی جائے گی اور تدفین میانی صاحب قبرستان میں ہو گی۔ سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے منو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔