Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

معروف ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا دارفانی سے کوچ کر گئیں

معروف ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا دارفانی سے کوچ کر گئیں
February 10, 2016
کراچی (92نیوز) رواں ماہ پاکستانی ادب سے وابستہ دوسری بڑی شخصیت معروف ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا بھی دنیا چھوڑ گئیں۔ چند روز قبل معروف ادیب انتظار حسین دارفانی سے کوچ کر گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ادیب انور مقصود نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ معروف ڈرامہ نگار اور ادیب فاطمہ ثریا بجیا چل بسی ہیں۔ انہوں نے کہا نماز جنازہ کا تاحال وقت طے نہیں کیا گیا۔ فاطمہ ثریا بجیا کافی عرصے سے علیل تھیں۔ فاطمہ ثریا بجیا نے لا تعداد شاہکار ڈرامے تحریر کیے۔ وہ حیدر آباد دکن بھارت میں یکم ستمبر 1930ءکو پیدا ہوئیں۔ فاطمہ ثریا بجیا کی عمر 85سال پانچ ماہ تھی۔ ان کو ملک اور بیرون ملک متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ انہوں نے بطور مشیر وزیر اعلیٰ سندھ بھی خدمات سرانجام دیں۔ فاطمہ ثریا بجیانے اپنا پہلا ڈرامہ ”مہمان“ لکھا تھا۔ انہیں ہلال امتیاز اور پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔