Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

معروف ٹی وی فنکارہ روحی بانو کا صدرضیاالحق سے ملنے والا پلاٹ بھی قبضہ گروپ نے ہتھیالیا

معروف ٹی وی فنکارہ روحی بانو کا صدرضیاالحق سے ملنے والا پلاٹ بھی قبضہ گروپ نے ہتھیالیا
May 10, 2016
لاہور(92نیوز)ماضی کی معروف ٹی وی فنکارہ روحی بانو کو صدر ضیاء الحق سے ملنے والا پلاٹ مبینہ طور پر قبضہ گروپ نے ہتھیا لیا ذہنی انتشار کا شکار روحی بانو انصاف کی تلاش میں علاج گاہ سے لاہور پریس کلب چلی آئیں۔ تفصیلات کےمطابق ٹی وی اسکرین پر برسوں راج کرنے والی فنکارہ روحی بانو طویل عرصے سے ذہنی عارضے کا شکار ہیں اور لاہور میں ذہنی امراض کی علاج گاہ فاؤنٹین ہاؤس ان دنوں ان کا مسکن ہے۔ روحی بانو اچانک لاہور پریس کلب چلی آئیں۔ ڈائیلاگ ڈیلیوری میں اپنی مثال آپ سمجھی جانے والی روحی بانو اپنا مافی الضمیر فقروں میں بیان کرنے سے قاصر ہو چکی ہیں ان کی عرضداشت ان کے رشتے دار جوڑے نے صحافیوں کے سامنے پیش کیں۔ روحی بانو کے رشتے دار جوڑے نے بتایا کہ صدر جنرل ضیاء الحق نے گلستان جوہر کراچی میں فنکاروں کو پلاٹ الاٹ کیے تھے اور چار سو گز کا ایک پلاٹ اداکارہ کو بھی بھی ملا تھا جس پر مشرف علی نامی شخص نے جعلی دستاویزات کے ذریعے قبضہ کر رکھا ہے۔ اداکارہ روحی بانو نے صدر پاکستان، وزیر اعظم، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ آرمی چیف سے بھی اس معاملے میں ان کی مدد کرنے کی درخواست کی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔