Wednesday, December 7, 2022

معروف نعت خواں فصیح الدین سہروردی کی کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تردید

معروف نعت خواں فصیح الدین سہروردی کی کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تردید
 لاہور (92 نیوز) معروف نعت خواں فصیح الدین سہروردی نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تردید کر دی۔ 92 نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا ان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ان کے بارے میں کورونا سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ نعت خواں فصیح الدین سہروردی نے کہا امریکا سے انگلینڈ روانہ ہوا ، 11 دن پروگرام کئے، پاکستان واپسی کے دوران استنبول ایئر پورٹ پر طبیعت خراب ہوئی۔ پاکستان پہنچنے پر ڈاکٹر کو چیک کرایا۔ انجیو گرافی کے بعد میری دل کی دو شریانیں بند نکلیں۔ جمعہ کے روز انجیو پلاسٹی ہو گی عوام سے دعا کی اپیل ہے۔