Saturday, July 27, 2024

معروف ناول نگار ایم اے راحت لاہور میں انتقال کر گئے

معروف ناول نگار ایم اے راحت لاہور میں انتقال کر گئے
April 24, 2017
لاہور(92نیوز)معروف ناول نگار ایم اے راحت لاہور میں انتقال کر گئےوہ گزشتہ 8ماہ سے برین ٹیومر کے عارضے میں مبتلا تھے، 5روز قبل وہ کومہ میں چلے گئے تھے انہیں اقبال ٹاون قبرستان میں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق اردو کے نابغہ روزگار مصنف اور ناول نگار ایم اے راحت نےاپنے پسماندگان میں پانچ بیٹے اور چار بیٹیاں چھوڑی ہیں 800 سے زائد ناولوں کے لکھاری ایم اے راحت کا شمار اُردو ادب کے چند بڑے ناموں میں ہوتا ہے  کالا جادو، ناگ دیوتا، کالے گھاٹ والی، کفن پوش، صندل کے تابوت، شہر وحشت، جھرنے، سایہ، کالے راستے انُ کی دیومالائی تخلیقات میں سے ہیں۔ انہوں نے بچوں کیلئے بھی بے شمار کہانیاں لکھیں عمران سیریز میں ایم اے راحت کی کہانیاں لیڈی پارکر، کالی طاقت اور عمران ان ایکشن آج بھی مقبول عام ہیں۔ پاپولر ادب کا مورخ ایم اے راحت  کے تخلیقی کام کو کسی طور پر نظر انداز نہیں کر پائے گا۔ ایم اے راحت کی نمازجنازہ  اعوان ٹاون میں ادا کی گئی جبکہ اقبال ٹاون کے قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔